manger
یسوع المسیح کی تعلیمات کی بنیادی باتیں گہری ہیں لیکن بچے کے سمجھنے کے لیے کافی آسان ہیں
یسوع المسیح نے سکھایا کہ ہر کسی کو نجات کی ضرورت ہے اور یہ کہ زندگی میں کسی شخص کے مقام کا خُدا باپ کے نزدیک اُس کی قدر پر کوئی اثر نہیں ہے
اے ہمارے باپ تُو جو آسمان پر ہے۔ تیرا نام پاک مانا جائے، تیری بادشاہی آئے۔ تیری مرضی جیسے آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پر بھی ہو۔ ہماری روز کی روٹی آج ہمیں دے اور جس طرح ہم نے اپنے قرض داروں کو معاف کیا ہے، تُو بھی ہمارے قرض ہمیں معاف کر اور ہمیں آزمائش میں نہ لا بلکہ بُرائی سے بچا۔ کیونکہ بادشاہی اور قدرت اور جلال ہمیشہ تیرے ہی ہیں۔ آمین۔
۲۰۰۰ ہزار سال قبل بیت الحم میں یوسف اور مریم کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا ، جس کے بارے میں نبیوں نے نبوت کی ہوئی تھی، قومیں جس کا انتظار کر رہیں تھیں، عبرانی جس کا انتظار کر رہے تھے، خُدا نے یوسف اور مریم سے کہا کہ تم اِس کا نام یسوع رکھنا۔ ابتدائی دنوں میں ہی یسوع کے کردار اور گفتگو سے ہر کوئی قائل تھا اور عقل اور فہم کی باتیں سُن کر لوگ دھنگ رہ جاتے تھے۔ جب یسوع نے اپنی منادی کا آغاز کیا تو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے معجزات کو دیکھ اور سُن کر یسوع پر ایمان لانا شروع کر دیا۔ يسوع نے ایسے معجزات کئے اور سب کو حیران کر دیا۔ سب کا ماننا تھا کے ایسے مُعجزات صرف خُدا ہی کر سکتا ہے۔ جیسے کے مردوں کو زندہ کرنا، اندھوں کی آنکھوں کو کھولنا، گونگوں کا بولنا، بہروں کا سننا اور بہت سے ایسے مُعجزات جو پہلے کبھی کسی نے نہیں کئے تھے۔ کچھ عرصے کے بعد، یروشلم میں مذہبی پیشواؤں نے یسوع سے حسد کرنا شروع کر دیا اور اُس پر جھوٹے الزام لگانا شروع کر دیا اور اُس کو روکنے کی ہر کوشش کی۔اور بعد میں الزام لگا کر اسے رومی حکام کے حوالے کر دیا۔ انہوں نے اُس کو مصلوب کردیا، لیکن تیسرے دن وہ مُردوں میں سے اپنے کہے کے مطابق جی اُٹھا۔ یسوع کی منادی کو روکنے کی ناکام کوشش کی، آج پوری دُنیا میں دو ارب سے زیادہ لوگ یسوع کو اپنا نجات دہندہ مانتے ہیں۔
ایک مسیحی ایمان کے مطابق نجات خدا کے فضل کا تحفہ ہے جو صرف اُن لوگوں کو ملتا ہے جو خُداوند یسوع مسیح کو اپنا شخصی نجات دہندہ قبول کرتے ہیں۔ بائبل مُقدس کے مطابق نیک اعمال کو اجر ملے گا لیکن نجات ، ہمیشہ کی زندگی صرف اُن لوگوں کو ملی گی جو ناصرت کے یسوع پر ایمان رکھیں گے۔