The Cross of JESUS Christ !

رسولوں کا عقیدہ

میں ایمان رکھتا ہوں خُدا قادر مطلق باپ پر جس نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا ہے اور اُس کے اکلوتے بیٹے ہمارے خُداوند یسوع مسیح پر جو روح القدس کی قدرت سے پیٹ میں پڑا، کنواری مریم سے پیدا ہوا، پنطیس پیِلاطّس کی حکومت میں دُکھ اُٹھایا، مصلوب ہوا، مر گیا اور دفن ہوا ( عالمِ ارواح میں اُتر گیا ) تیسرے دن مُردوں میں سے جی اُٹھا۔ آسمان پر چڑھ گیا اور خُدا قادر مطلق کی داہنی طرف بیٹھا ہے جہاں سے وہ زندوں اور مُردوں کی عدالت کرنے کو آئے گا۔

میں ایمان رکھتا ہوں روح القدس پر، پاک کلیہ کلیسیا پر، مقدسوں کی رفاقت، گناہوں کی معافی، جسم کے جی اُٹھنے اور ہمیشہ کی زندگی پر۔ آمین۔