” یسوع المسیح کے وہ مُعجزات جو بائبل مُقدس میں کلمبند ہیں “
خُداوند یسوع مسیح کے معجزات اوراَن گنت غیر معمولی عجائبات کام جو اُنہوں اپنی زمینی خدمت کے دوران کئے حیرت انگیز ہیں۔ ہمارے نجات دہندہ یسوع ناصری نے اپنے اردگرد اور جہاں بھی وہ گئے ہر ایک کی زندگی تبدیل کر دی۔ متّی، مرقس، لوقا اور یوحنّا کی انجیل میں یسوع مسیح کے بہت سے معجزات کی تفصیل ملتی ہے۔